برسر دوش حرم تھا وہ سقاے حرم
جانب نہر چلا اٹھے اعدا کے قدم
ثانیء شیر خدا بن کے آیا ہے قضاء
ہر طرف شور اٹھا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا بن کے آیا ہے قضا
ہر طرف شور اٹھا آگیا عباس
مثل تعویذ وفا مشک کو ساتھ لیا
بولی پنجے کی چمک مرحبا صلی علیٰ
الامان و الاذل دور تک حد نظر
ابو طالب کا جگر ہاشمی رشک قمر
کاٹنے ظلم کا سر آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
خیر مقدم کو بڑھی علقمہ سوے جری
شور ساحل سے اٹھا آ گیا ابنِ علی
چھوڑ کے گھاٹ چلو شامیوں بھاگ چلو
دیکھو اب سانس نہ لو شیر گرجہ ہے سنو
ساتھیوں سے یہ کہو آگیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
عکس حیدر ہے یہی مثل جعفر ہے یہی
ضرب حمزہ کی قسم مسد نر ہے یہی
بانیء شہر وفا دل زہرا کی دعا
کرنے آیا ہے وغا چاہیےء جس کو قضاء
سامنے آے زرا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ہاتھ میں تیغ نہیں پھر بھی لرزا ہے زمیں
سنگ سب خاک ہوے چھپ گےء ڈر کے لعیں
نیزہ شمشیر بنا غیض جب حد سے بڑا
میں سکینہ کا چچا خادم شاہ ہدا
آی گردوں سے صدا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ڈھارس تشنہ لباں بازوے شاہ زمن
پیاسے بچوں کے لیےء مستقل نوحہ کناں
پانی چلو میں لیا یاد آقا کو کیا
جانب خیمہ چلا آی پرچم کی ہوا
پیاسے بچوں نے کہا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
آی آواز جری یا حسین ابنِ علی
دم ہے سینے میں رکا چھد گیء مشک میری
جلد آؤ میں چلا ہو گےء ہاتھ جدا
آنکھ میں تیر چھبا سر بھی دو نیم ہوا
رو کے سرور نے کہا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
تھامے شبیر کمر نوحہ گر خستہ جگر
بولے اے شیر میرے یہ نہ تھی ہم کو خبر
یوں نبھاؤ گے وفا یاد کس وقت کیا
دل پہ جب تیر لگا آی نہ ہم کو قضاء
بس علم خون بھرا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
اک کہرام اٹھا جب علم خوں میں بھرا
آیا خیموں کی طرف بنت زہرا نے کہا
سچ تھا بابا نے کہا لوٹی جاے گی ردا
پر یقیں مجھکو نہ تھا کس کو اب دوں میں صدا
لشکر جور و جفا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ہاے ریحان و رضا دن وہ عاشور کا تھا
لٹ گےء اہلِ حرم کٹ گیا شہ کا گلا
قافلہ شام چلا لٹ گیء سب کی ردا
کوی وارث نہ رہا رو کے زینب نے کہا
باندھنے شمر گلا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔