Kanz e Aza

آؤ علم کے ساے

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

یہ تیری دنیا یہ دنیا داری

انسانیت ہے بے چین ساری

انجان خدشے یہ بیقراری

سب کچھ ہے پھر بھی سب سے بیزاری


لیکن یہ مانو کوئی خدا ہے

اس کا وسیلہ کچھ کہہ رہا ہے

جب بھی کوئی غم کا احساس پاؤ

آؤ علم کے ساے میں آؤ


دنیا یہ تیری کیا تجھ کو دے گی

کس کو دیا ہے جو تجھ کو دے گی

اپنی مرادیں غازی سے پاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


تیرے سہارے ٹوٹ گےء کیا

اپنے پراے روٹھ گےء کیا

روٹھے ہوؤں کو اپنے مناؤ

آؤ علم کے۔۔۔


جب غم رلاے جب دل ہو بوجھل

تیری وفا کا نہ دے کوئی پھل

کیا غم ہے غم کو اب بھول جاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


ساے میں میرے اب بھی ہے رہتی

میری سکینہ پیاری بھتیجی

جب آؤ بچوں کو ساتھ لاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


خوش ہوگی تم سے میری سکینہ

گرمی کا جب بھی آے مہینہ

پانی پرندوں کو بھی پلاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


اے میرے آقا کے پرسہ داروں

اے نوحہ خوانوں ماتم گزاروں

جاؤ جہاں بھی مجلس کراؤ

آؤ علم کے۔۔۔


میرے علم پر بی بیوں آنا

سر کو خدارا اپنے چھپانا

سب نے ستایا تم‌ نہ ستاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


آٹھ محرم پرچم سجا کر

بچوں کو اپنے سقہ بنا کر

نام سکینہ پانی پلاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


بیٹا ہوں میں بھی مشکل کا

پیارا ہوں میں بھی حاجت روا کا

ٹھوکر لگے جب جب چوٹ کھاؤ

آؤ علم کے۔۔۔


ریحان و سرور وہ دن بھی آے

غازی یہ کہہ کر ہم کو بلاے

ہم ہیں تمہارے تم غم نہ کھاؤ

آؤ علم کے۔۔۔