Kanz e Aza

آؤ اکبر صحرا

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

آؤ اکبر صحرا باندھو


کوئی مسند لا کے بچھاؤ

کوئی آنچل سر پہ چھاؤ

کوئی کاجل سرمہ لاؤ

کوئی مہندی رنگ رچاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


میرا لال صدا آباد رہے

دل ماں بہنوں کا شاد رہے

سوکھی جگ جگ یہ اولاد رہے

میرے من کی پوری مراد رہے

کوئی ناد علی دہراؤ

پوشاک شہانی لاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


کوئی چادر اماں زہرا کی

کوئی پگڑی لاؤ نانا کی

چلو بہنوں آؤ اکبر کی

اکبر کے لگاؤ اب مہندی

پھولوں کی سیج سجاؤ

یہ بام و در مہکاو

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


پھولوں کو آب کوثر سے

دھلوا کے بوزر و قمبر سے

یہ صحرا لگانا تب سر سے

جب ابر نجف سے آ برسے

عباس کا پرچم لاؤ

ساے میں اس کو بٹھاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


کوئی صغرا کو پیغام یہ دو

اکبر کی بہن تم شاد رہو

آنے کی سکت ہو تو آؤ

اور نیگ تم اپنا لے جاؤ

بھیا کے گلے لگ جاؤ

گھونگھٹ دلہن کا اٹھاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


کہتی ہے سکینہ خوش ہو کر

دولہا جو بنے بھیا اکبر

میں نیگ میں مانگوں گی گوہر

سر رکھ کے ان کے سینے پر

حق میرا مجھے دلواو

مجھے بندے نےء پہناؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


ناگاہ یہ دی ہاتف نے صدا

یہ ظلم ہوا ام لیلیٰ

سینے میں لگا اس کے نیزہ

ارمان تھا جس کی شادی کا

اکبر کو کفن پہناؤ

زخموں سے خاک چھڑاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


برچھی ہے کلیجے میں ٹوٹی

ہاتھوں میں لگی خوں کی مہندی

سو ٹکڑے ہوی سہرے کی لڑی

سرور پہ قیامت کی ہے گھڑی

زینب کو ہوش میں لاؤ

لو فرش عزا کا بچھاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


دو قاصد صغرا کو یہ خبر

صغرا کو بتاے وہ جا کر

اکبر تو گےء سوے کوثر

کیا تکتی ہے صغرا راہ گزر

مت ان سے آس لگاؤ

اب فاتحہ ان کی دلاؤ

آؤ اکبر صحرا۔۔۔


ریحان تجھے اکبر کی قسم

مت روک ابھی تو اپنا قلم

وہ بات تجھے کرنا ہے رقم

غم أہل عزا کا جس سے ہو کم

اکبر کا سہرا سناؤ

خود تڑپو اور تڑپاو

آؤ اکبر صحرا۔۔۔