ارمان یہی ہوتا ہے
بیٹے کے لئے مادر کا
اک چاند سی دلہن آے
بن جاے نصیب اس گھر کا
سوچا تھا یہ صغرا نے
مہندی رچاؤں گی
آجا اکبر تیرے سر پہ سہرا سجاؤں گی
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
میں یاد تجھے کرتی ہوں
چہرہ اشکوں سے دھو کر
دن رات تڑپتی ہوں میں
تیری یاد میں بیٹا رو کر
اک کرب مسلسل ہے دل میں
یہ درد جو ہر پل ہے دل میں
تو نہ آیا تو تیری قسم مر جاؤں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
ارمان یہی ہوتا ہے
بیٹے کے لئے مادر کا
اک چاند سی دلہن آے
بن جاے نصیب اس گھر کا
اشکوں سے بناؤں گی سہرا
تیرے سر پہ سجاؤں گی سہرا
سوچا تھا یہ صغرا نے مہندی رچاؤں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
خود تجھکو بناے دولہا
جنت سے حیدر آ کر
مسند بھی سجاے تیری
سلمان و ابوذر آ کر
جنت سے گل تر منگواوں
یوں سیج عروسی بنواوں
جتنے ارمان دل میں ہے وہ دکھلاؤں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
نبیوں کی خطاریں ہونگی
اور آگے محمد ہونگے
رضوان پڑھے گا سہرا
بہنوں کو نےگ ملینگے
جنّت مئی چراغاں بھی ہوگا
جس وقت بنی گا تو دولہا
پھولوں سے میں یہ سارا جہاں مہکاوں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
خیمے میں جو آیا لاشہ
ہمشکل پیمبر تیرا
امیدیں مٹی مادر کی
حسرت کا جنازہ نکلا
اس دل پہ ستم ہے فرقت کا
کچھ دوش ہے میری قسمت کا
بتلا مجھکو گھر کیسے لوٹ کے جاؤں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر
فرحان بیاں اس غم کا
لفظوں میں نہیں ہو سکتا
فریاد ہے یہ مادر کی
مظہر نے لکھا جو نوحہ
کہتی تھی یہی رو کر مادر
ماں تجھ پہ فدا آجا اکبر
حاصل کیا پھر میں قبر میں جب سو جاؤں گی آجا
ہاے اکبر ہاے ہاے اکبر