آجا اکبر شبیہ پیغمبر
شکل زہرا تجھے بلاتی ہے
خالی ہجروں میں یادوں کے
روز صغرا دیےء جلاتی ہے
بھیا اجڑے گھروں کی تنہائی
کیسے دیکھے گی تیری مانجای
بین کر کے یہ خود بھی روتی ہے
نانی سلمہ کو بھی رلاتی ہے
آجا اکبر۔۔۔
ختم مدت ہو اب جدائی کی
نانا صورت دکھا دے بھای کی
غم کی روداد جو کہ دکھیاری
روز نانا کو رو سناتی ہے
آجا اکبر۔۔۔
دیتی پیغام ہے پرندوں کو
کوئی اکبر سے آجا کے کہہ دو
لب پہ صغرا کے نام ہے تیرا
اشک شام و سحر بہاتی ہے
آجا اکبر۔۔۔
دن کو تکتی ہے راہ وہ تیری
رات کٹتی ہے یاد میں تیری
جب سے بچھڑا بہن سے تو اکبر
چین ایک پل کہاں وہ پاتی ہے
آجا اکبر۔۔۔
جب کبھی دیکھتی ہے گہوارہ
یاد آتا ہے ہنسلیون والا
دیتی ہے لوریاں خیالوں میں
جھولا اصغر کا وہ جھلاتی ہے
آجا اکبر۔۔۔
بولی جواد شاہ کی دختر
یاد کرتی ہے تجھکو رو رو کر
کیا کبھی تجھکو بھی علی اکبر
بھول کر میری یاد آتی ہے
آجا اکبر۔۔۔