آیینہ آیینہ علی اکبر
ہاے اکبر ہاے اکبر
اے نوجواں اے نوجواں
آواز دو اے علی اکبر آواز دو
جاتی ہے میری جاں
مقتل میں ہے دھواں
بیٹا ہو تم کہاں
مارا ہے کس طرح سے تمہیں سوچتا ہوں میں
پتھر ہٹا کے تمہیں ڈھونڈتا ہوں میں
چاروں طرف ہے خون ملتا نہیں سکون
لاشوں کے درمیاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
کچھ بھی دکھائی دیتا نہیں میں غریب ہوں
خوشبو سے لگ رہا ہے تمہارے قریب ہوں
اے میرے دل کے چین بابا کے نور عین
اب لو نہ امتحاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
میں نے سنا ہے گھوڑے سے تم خود نہیں گرے
اے میرے لال بالوں سے کھینچا گیا تمہیں
تم ہو یہی کہیں کیوں بولتے نہیں
خاموش ہے زباں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
کیسے گرے ہو مجھکو بتاؤ تو زین سے
لگتا ہے تمہیں کھای ہے برچھی لعین سے
چہرہ بھی زرد ہے سینے میں درد ہے
کچھ تو کرو بیاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
مقتل میں آتے آتے بھی مارا گیا مجھے
ڈوبا ہوا ہوں خون میں پتھر کے زخم سے
زخمی ہے یہ جگر دیکھو میرے پسر
چہرے پہ ہے نشاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
ہمت کرو زرا سی کلیجے کو تھام کر
ہے وقت عصر جا گو میرے نوجواں پسر
لیلیٰ کی آس ہے زینب اداس ہے
دو آخری اذاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
تم خود علی ہو بیٹا زرا حوصلہ کرو
بڑھنے لگا ہے درد تو ناد علی پڑھو
آنکھیں ہیں میری نم صغرا کی ہے قسم
رگڑو نہ ایڑیاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
دو ماؤں نے جواں کیا تم کو پال کر
خیموں میں جا کے کیسے ملاؤں گا میں نظر
میں ان سے کیا کہوں ہے تیرا خوں
کیسے سہے گی ماں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔
اذلان رو کے کہتا رہا یہ میرا امام
بیٹا ہمارے حال پہ ہنستی ہے فوج شام
دھندلا ہے سب جہان ہے سرخ آسماں
چلتی ہے آندھیاں
آواز دو اے علی اکبر۔۔۔