شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دیں است حسین دیں پناہ است حسین
ماں نوکر مولا سائیں آنجو
ہاں کربل وارے سائیں آنجو
میرے سید میرے سردار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں
واللہ تیرے ابن حیدر
چرچے ہے سخاوت کے گھر گھر
راحب کو دیےء ہیں سات پسر
مم مثلی ہے فطرس کے لب پر
ہم پر بھی محض ایک بار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
تم مرشد ہو تم آقا ہو
ہم مانگتے تم ان داتا ہو
ہم ادنی ہیں تم اعلیٰ ہو
ہم مولای تم مولا ہو
تم کرتے نہیں انکار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
اللہ نبی کے پیارے ہو
زہرا کے راج دلارے ہو
قرآن علی کے پارے ہو
تم چشم حسن کے تارے ہو
قدرت کا حسیں شاہکار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
ہے ورد بڑی اجمیری کا
کہنا ہے شمس نورانی کا
بولے ہر بات بٹھای کا
نعرہ ہے لال سہوانی کا
ہے تیرا کھلا دربار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
سندھ والوں کی ہے شان یہی
مہران کی ہے پہچان یہی
ہر لب پر ہے اعلان یہی
اپنا تو ہے ایمان یہی
ہم آپ کے ہیں حبدار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
ڪيو مولا سائين منظور دعا
مون کي به گهرايو کرب و بلا
کربلا کربلا۔۔۔
تم سے ہے معلی کربوبلا
ہیں نوری تجلی کربوبلا
کعبے کا ہے کعبہ کربوبلا
نبیوں کا مصلیٰ کربوبلا
کرتے ہیں دعا زوار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
خالق کی محبت مل جائے
نوکر کو اجازت مل جائے
مولا یہ سعادت مل جائے
ہم کو بھی شہادت مل جائے
کہتے تھے سبھی انصار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
عباس کا لاشہ واویلا
اکبر گیا مارا واویلا
تم رہ گےء تنہا واویلا
یہ صبر تھا کیسا واویلا
کہتی ہی رہی تلوار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔
جواد اور میثم کی ہے صدا
ہم تیرے بھکاری ہیں مولا
جو رزق بھی ہے ہم کو ملتا
ہے صدقہ تیرے اصغر گا
ہم تیرے ہیں نمک خوار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین ساییں۔۔۔