Kanz e Aza

حسین مارا گیا

A noha written by Ainee Rizvi. Lyrics in Urdu.

فرماتی ہے یہ حضرتِ سلمہ جگر فگار

ایک روز میرے خواب میں آے فلک وقار

چہرہ تھا زرد رنج سے آنکھیں تھی اشک بار

عمامہ تھا گلے میں پھٹا سر پہ تھی غبار

میں نے کہا تڑپ کے اے سلطان انبیاء

یہ حال کیسا آپ نے اپنا بنا لیا

کیسی پڑی ہوئی ہے یہ چہرے پہ خاک و دھول

ہاتھوں سے منہ کو پیٹ کے کہنے لگے رسول


کند خنجر سے سر اتارا گیا

ام سلمہ حسین مارا گیا


آ رہا ہوں زمین کربلا سے

چین صبر و قرار سارا گیا

ام سلمہ۔۔۔


جس کو اپنی زباں چوساتا تھا

پیاسا دنیا سے وہ دلارا گیا

ام سلمہ۔۔۔


روتا زہرا کو چھوڑ آیا ہوں

مجھ سے دیکھا نہ وہ نظارہ گیا

ام سلمہ۔۔۔


تین دن کا وہ بھوکا پیاسا تھا

جس گھڑی تن سے سر اتارا گیا

ام سلمہ۔۔۔


سو جگہ سے جو چاک تھا کرتہ

کھینچ کر جسم سے اتارا گیا

ام سلمہ۔۔۔


لوٹی انگشتری کسی نے عبا

لے کے اسباب کوی سارا گیا

ام سلمہ۔۔۔


عینی لکھو کہ خون اصغر سے

شادماں دین کو سنوارا گیا

ام سلمہ۔۔۔