اُجڑ گیا ہے بتول کا گھر حسین چپ ہیں
خدا کی مرضی میں سر جھکا کر حسین چپ ہیں
یا غریب یاحسین
یہ صبر کی کون سی ہے منزل
پسر کا برچھی سے چھد گیا دل
وہ ہنس رہاہے سرہانے قاتل
اُٹھائے ہاتھوں پہ لاشِ اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
گیا ہے لاکھوں میں وہ اکیلا
چلائے جاتے ہیں تیر اعدا
کہیںسے برچھی کہیں سے بھالا
برس رہے ہیں کہیں سے پتھر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
لگا ہے کیوں میرے دل کو دھڑکا
لہوسے کس کے یہ تر ہے چہرا
کہاںہے اصغربتائیں مولا
سوال اصغر کی ماں کا سن کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
نصیب ِراہب جو شہ نے بدلا
وہاں پہ خاموش کبریا تھا
مگر یہ منظر ہے کربلا کا
یہاں پہ دے کر خدا کو اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
کہا یہ قاصد نے رو کے مولا
مریض بیٹی کا خط ہوں لایا
سلام سب کو ہے اُس نے لکھا
سلام کا بس جواب دے کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
ہوئے ہیں زخموں سے چور مولا
بدن سے بہتا ہے خوں کا دریا
کہے تو رکھ دوں اُلٹ کے دنیا
مدد کو آیا ہے رن میں زاعفر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
لڑی اکیلے میں وہ لڑائی
دہائی دینے لگی خدائی
صدا جونہی ارجعی کی آئی
نیام میں زوالفقار رکھ کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
حسین گوہر یہ جانتا ہے
سفر یہ چودہ سو سال کا ہے
ستم جو اب تک وہ سہہ رہا ہے
ہے راز اس میں کوئی تو اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔