Kanz e Aza

حسین کہتے ہیں

A noha written by N. Sarwar, H. Naqvi & Z. Abbas (2026). Lyrics in Urdu.

مولا یا حسین حسین

مولا یا حسین حسین


جس نے خدا کے لئے گھر بار لٹایا

مولا یا حسین حسین

جس نے سناں پر ہمیں قرآن سنایا

کس نے ہمیں مر کے بھی جینا ہے سکھایا

ایسے سردار کو شہ ابرار کو

مولا حسین ابنِ علی کہتے ہیں

مولا یا حسین حسین۔۔۔


وہ میرا رہنما میرا آقا بھی وہی

جس کا نانا ہے نبی باپ ولیوں کا ولی

فاطمہ جس کی ہے ماں بھای جیسا نہ کوئی

ایسے سلطان کو اس نگہبان کو

مولا حسین ابنِ علی کہتے ہیں

مولا یا حسین حسین۔۔۔


جگہ جگہ ہے گونجتا

مولا ہی مولا یا حسین

مولا یا حسین حسین۔۔۔


سارے سردار جسے اپنا سردار کہے

سارے معصوم جسے اپنا دیدار کہے

اور ہم جیسے جسے رب کا شہکار کہے

ایسے سردار کو شہ ابرار کو

مولا حسین ابنِ علی کہتے ہیں

مولا یا حسین حسین۔۔۔


سیدی سیدی سیدی سیدی

مصطفوی ہاشمی جان نبی

کشتہء تیغ جفا ہاے حسین ابنِ علی

حسین حسین حسین حسین

حسین حسین حسین حسین


مظلوم کربلا

مظلوم کربلا حسین

یا حسین

مولا یا حسین حسین۔۔۔


جب عزا خانہ سجا اور انہیں یاد کیا

آ گےء گھر میں میرے دل میرا شاد کیا

ایک بے گھر نے میرے گھر کو آباد کیا

ایسے مہمان کو شہ زیشان کو

مولا حسین ابنِ علی کہتے ہیں

مولا یا حسین حسین۔۔۔


جگہ جگہ ہے گونجتا

مولا ہی مولا یا حسین

مولا یا حسین حسین۔۔۔


مرضیء رب تھی یہی چھوڑ دے اپنا وطن

وہ غریب الوطنی اور اجڑتا وہ چمن

وہ شہنشاہِ زمن اور پامال بدن

ایسے مظلوم کو ایسے معصوم کو

مولا حسین ابنِ علی کہتے ہیں

مولا یا حسین حسین۔۔۔


جو کہہ دیا مولا نے وہ کر کے دکھایا ہے

قربان ہوے لیکن وعدے کو نبھایا ہے

اے شہ کے عزاداروں آ جاؤ کرو ماتم

ایک بی بی کے رونے کی آتی ہے صدا ہر دم

گھر لٹا دیا مولا

سر کٹا دیا مولا

خوں بہا دیا مولا

دیں بچا لیا مولا

بیکفن رہا مولا

لاشہ نہ اٹھا مولا

پیاسا بھی رہا مولا

گھر اجڑ گیا مولا

گھر اجڑ گیا مولا

دیں بچا لیا مولا

دیں بچا لیا مولا

دیں بچا لیا مولا