حسین و منی وانا من الحسین
ایک روز کا سناتے ہیں ہم تم کو واقعہ
بیٹھے ہوئے زمین پہ تھے سردار انبیاء
ایک زانو پہ حسن تھے تو ایک زانو پہ حسین
حکم خدا سے کہتے ہیں سرکار مشرقین
حسین و منی۔۔۔
جس دم سنا یہ واقعہ زہرا نے باپ سے
پوچھا یہ کون ساتھ میں ہوگا حسین کے
کوئی نہ ہوگا فاطمہ خوں آسماں روے گا
خنجر کے نیچے ہوگا جب یہ میرے دل کا چین
حسین و منی۔۔۔
زہرا کا رونا دیکھیےء پیغمبر خدا
جو حکم ہے خدا کا وہ بتلایےء زرا
ایک قوم ایسی ہوگی جو روے گی تیرے لال کو
ہوگا کرم خدا کا بس اس پر زیب و زین
حسین و منی۔۔۔
اصغر کو دفن کر کے جب اٹھے شہ ہدا
کربوبلا کی جنگ کا نقشہ پلٹ دیا
گھبرا رہے تھے سب لعیں چلا رہے تھے اہل کیں
لگتا تھا جیسے گےء اے فاتح حنین
حسین و منی۔۔۔
مولا حسین کرتے تھے خالق سے یہ دعا
زینب کو صبر دینا تو ہے میری التجاء
قرآں کی ترجمان ہے یہ دیں کی پاسباں ہے
سن کر یہ شمس نے کیا رو رو کے شور و شین
حسین و منی۔۔۔
سر کو اٹھا کے فخر سے جبرییل نے کہا
بچپن میں جو کیا تھا وہ وعدہ نبھا دیا
دین خدا کے واسطے شیر خدا کے لال نے
سجدے میں سر سر کٹا دیا زہرا کا نورِ عین
حسین و منی۔۔۔
رومال لے کے آئی ہے مجلس میں سیدہ
میثم عزا کی بزم میں تو مرثیہ سنا
نصرت گناہ گار ہے پر تیرا سوگوار ہے
محشر میں بخشوانا تم مولا میرے حسین
حسین و منی۔۔۔