آی جو لے کے گود میں شبیر کو بتول
بچے کو دیکھا خوش ہوئے پھر رو دیےء رسول
زہرا نے پوچھا آپ ہوئے کس لئے ملول
بولے رسول مجھ پہ وہی کا ہوا نزول
زہرا سنو میں خوش ہوا یہ دین بچاے گا
روتا ہوں تنہا دشت میں یہ مارا جائے گا
پردیس میں حسین پہ یہ وقت آے گا
ایک لاشہ لے کے آے گا ایک لینے جاے گا
رہنے نہ دیں گے چین سے یثرب میں اہل شر
کربوبلا میں جا کے لٹا جاے گا اپنا گھر
لاشوں سے کربلا کا مقتل سجاے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
پیاسے ہی قتل ہونگے سب انصار و اقرباء
زینب کے لاڈلے ہو کے قاسم سا مہ لقا
حر جیسے جانثار پہ آنسوں بہاے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
کڑیل جوان بیٹا بھی تڑپے گا خاک پر
اگلے گا خوں ہاتھوں پہ چھ ماہ کا پسر
ننھی سی قبر دشت میں رو کر بناے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
بینای لے کے جائے گا اکبر کا غم مگر
بھائی کے غم کے ٹوٹے گی مظلوم کی کمر
ھل من کہے گا دشت میں کوئی نہ آئے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
پھر اپنی قتل گاہ میں آے گا یہ پسر
برسیں گے تیر و نیزہ و تلوار اس قدر
زہرا یہ تیرا لاڈلا خوں میں نہائے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
ستر قدم سے دیکھے گی زینب یہ ماجرا
کاٹے گا شمر سید مظلوم کا گلا
پانی بھی وقت ذبح نہ کوئی پلاے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔
صفدر بھی بین کرتا ہے اور مظہر عابدی
کیسے بیاں کریں گے شہادت حسین کی
یہ مصرہ سب کو خون کے آنسوں رلاے گا
پردیس میں حسین پہ۔۔۔