حسین سر نہ کٹاتے تو آج کیا ہوتا
قد کے دین کا چہرہ اتر گیا ہوتا
اگر نہ ہوتا سن اکسٹھ کا روز عاشورا
تو آج تاریک ایمان تو ہی کیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔
بیت میں دی اکبر کی جوانی
اور اصغر تڑپا بن پانی
جان پہ کھیلا لال علی کا
خاک پہ آنچ جو آی تیرے
اگر نہ ہوتا سن اکسٹھ کا روز عاشورا
تو آج تاریک ایمان تو ہی کیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔
نہ ہوتے حضرت عباس کے جو نقش قدم
تو آستانے وفا کب کا مٹ گیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔
خاک پہ قبضہ کر کے چھوڑا
ڈال دیا دریا میں گھوڑا
خون کو پانی کرنے والے
آہ تیری سقای دیکھیں
نہ ہوتے حضرت عباس کے جو نقش قدم
تو آستانے وفا کب کا مٹ گیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔
دعائے بد میں جو زینب کے ہاتھ اٹھ جاتے
تو یزیدیت کا جنازہ نکل گیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔
آل نبی کو یوں بے پردہ
جن آنکھوں سے تو نے دیکھا
مر نہ گیا او شام کے حاکم
لاج نہ تجھکو آی ظالم
دعائے بد میں جو زینب کے ہاتھ اٹھ جاتے
تو یزیدیت کا جنازہ نکل گیا ہوتا
حسین سر نہ کٹاتے۔۔۔