Kanz e Aza

آباد گھر حسین

A noha written by Hasan Abbas Ahsan. Lyrics in Urdu.

آباد گھر حسین کا ویران ہو گیا

شہر رسول حق بڑا سنسان ہو گیا


جلتی زمیں پہ گر پڑے جب اکبر جواں

لاشے پہ شاہ پہنچے تو اندھیر تھا جہاں

لیلیٰ سے دیکھا جائے گا کس طرح یہ سماں

کڑیل جواں سینے میں ٹوٹی ہوئی سناں

آباد گھر حسین کا۔۔۔


آنکھوں میں شہ کی دید کا ارماں لبوں پہ جاں

حایل ہے درمیان میں ایک تیر جا نساں

رونے لگی تڑپ کے شہنشاہ انس و جاں

آباد گھر حسین کا۔۔۔


کیا حوصلے تھے طفل شہ بے نزیر کے

تھے نہر پر بلند ارادے صغیر کے

تیور عیاں تھے رخ سے جناب امیر کے

ننھا سا ایک گلا تھا مقابل میں تیر کے

آباد گھر حسین کا۔۔۔


بیٹا کھڑا ہے سامنے اور بے ردا بہن

جکڑا ہوا ہے طوق و سلاسل میں سارا تن

بابا کی لاش رن میں ہے بے گور و بے کفن

صدمے سے کانپنے لگا سجاد کا بدن

آباد گھر حسین کا۔۔۔


کربوبلا سے کارواں کوفہ ہوا رواں

اونٹوں کی ننگی پشت پہ بیٹھی ہیں بی بیاں

ہے سر کھلا ہر ایک کا بازو میں ریسماں

زینب تڑپ کے دیکھتی ہے سوئے آسماں

آباد گھر حسین کا۔۔۔


تاریک قید خانے میں جب قافلہ گیا

رو کر سکینہ بولی کہ اماں یہ کیا ہوا

کیا وقت میری موت کا نزدیک آ گیا

بانو پکاری یہ نہ کہو میری دلربا

آباد گھر حسین کا۔۔۔


طشت طلا میں فرق شہ دین تھا رکھا

اور ایک طرف کھڑا ہوا کنبہ رسول کا

ہونٹوں پہ پھر حسین کے وہ ظلم ہو گیا

زینب کا ناتوان بدن کانپتا رہا

آباد گھر حسین کا۔۔۔


جاری تھے قیدیوں پہ مظالم کے سلسلے

اثنائے راہ کوفہ میں تھے سخت مرحلے

اونٹوں سے گر کے مر گےء بچے حسین کے

گودی غریب ماؤں کی ویران کر گےء

آباد گھر حسین کا۔۔۔


تھا ہچکیوں کے درمیاں خواہر کا یہ بیاں

ہے شدت عطش سے میرے خشک استخواں

ٹھنڈی جگہ پہ دفن کرو ہم کو بھای جاں

سر کو جھکائے روتے تھے سجاد ناتواں

آباد گھر حسین کا۔۔۔


ہر ذکر صبح و شام شہ مشرقین کا

کربل کے تشنہ کام کا زہرا کے چین کا

ماتم ہے دلبر شہ بدر و حنین کا

احساں حیات اپنی ہے صدقہ حسین کا

آباد گھر حسین کا۔۔۔