ہاے عباس ہاے ہاے عباس
خون میں ڈوبا علم عباس کا
کھا گیا شہ کو یہ غم عباس کا
جب گلوے شاہ پہ خنجر چلا
تڑپا لاشہ دم بہ دم عباس کا
خون میں ڈوبا۔۔۔
کر کے قبضہ نہر پہ دکھلا دیا
اب بھی قیام ہے بھرم عباس کا
خون میں ڈوبا۔۔۔
صف جا ٹکرائی در و دیوار سے
دیکھ کر جاہ و ہشم عباس کا
خون میں ڈوبا۔۔۔
جب سکینہ روتی تھی بعد حسین
ذکر کرتے تھے حرم عباس کا
خون میں ڈوبا۔۔۔
نوحہ گر ہوں میں شہ کربوبلا
یہ ہے عرفاں پہ کرم عباس کا
خون میں ڈوبا۔۔۔