Kanz e Aza

وفاؤں کا جہاں

A noha written by Irfan Akbar Abidi. Lyrics in Urdu.

زہرا کی ہے دعا مجھے غازی ہو عطا


در حقیقت میں وفاؤں کا جہاں عباس ہے

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے


راہ حق میں جس نے اپنا خون پانی کر دیا

گلشن اسلام میں ایک رنگ انوکھا بھر دیا

منزل راہ وفا کا کارواں عباس ہے

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے

در حقیقت میں۔۔۔


وارث تسنیم و کوثر کا گزر پانی پہ ہے

مثل موسیٰ و خضر کا یوں سفر پانی پہ ہے

موج ہے دریا میں اور روح رواں عباس ہے

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے

در حقیقت میں۔۔۔


خیمہء سرور میں بچے سارے پیاسے رہ گےء

مشک و علم عباس غازی دریا پہ تھے رہ گےء

تشنگانے کربلا کی داستاں عباس ہے

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے

در حقیقت میں۔۔۔


دیکھ کر اونچی چٹانوں پہ علم عباس کا

ایسا لگتا ہے جہاں پہ ہے کرم عباس کا

دور ہے حد نگاہ سے آسماں عباس کا

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے

در حقیقت میں۔۔۔


جس کے دم سے آج عرفاں ہے جو دنیا میں وفا

فخر میکاییل دیتا ہے زمانے کو ہوا

کشتیء نور وفا کا بادباں عباس ہے

دے جو خوشبوے وفا وہ باغباں عباس ہے

در حقیقت میں۔۔۔