Kanz e Aza

قوت شیر خدا

A noha written by Irfan Akbar Abidi. Lyrics in Urdu.

زینب کی ہے یہی دعا اونچا رہے پرچم تیرا


قوت شیر خدا رب وفا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے


لشکر شام سے کہتا لعیں ابن یزید

یہ علی کی پسر ہے شیر خدا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے

قوت شیر خدا۔۔۔


چھین کر گوہر سکینہ کے یہ کہتا ہے شمر

اب نہ اکبر ہے تیرا نہ چچا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے

قوت شیر خدا۔۔۔


ہاے وہ شام غریباں پہرے پہ بنت علی

خوں میں ڈوبی ہوئی غم کی فضا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے

قوت شیر خدا۔۔۔


جن کے پردے کی تو ضامن آیت تطہیر ہے

سر کھلے بازار میں آل عبا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے

قوت شیر خدا۔۔۔


کس طرح عرفان بھولے گا زمانہ یہ وفا

دونوں بازو کر گیا جن پہ فدا عباس ہے

فاطمہ زہرا و حیدر کی دعا عباس ہے

قوت شیر خدا۔۔۔