وا غربتا وا مصیبتا
شہ کو یوں عباس کا بکھرا ہوا لاشہ ملا
دو بریدہ بازوؤں کے ساتھ مشکیزہ ملا
شہ کو یوں عباس کا بکھرا ہوا لاشہ ملا
بی بیوں میں وا ہجابا کا عجب کہرام تھا
راستے میں با وفا کا جب کٹا شانہ ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
ہاتھ ملتے رہ گےء شبیر و زینب دشت میں
ایک گھٹڑی میں سمٹ کر ماں کو جب دولہا ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
جس کا جی چاہا سکینہ کو طمانچے مارتا
یوں مسلمانوں سے اس کو باپ کا پرسہ ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
مٹھیاں کھولی گیء بانو کی جب مرنے کے بعد
راخ جھولے کی ملی اور خوں بھرا کرتہ ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
بولی زینب قید خانے کی گھٹن اپنی جگہ
شکر ہے سیدانیوں کو کم سے کم پردہ ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
بے بسی سے گر گےء شبیر جلتی ریت پر
لاشہء اکبر پر جس دم قاصد صغرا ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
اٹھ گےء تعظیم میں ام البنین کے لال کی
نام لے کر کوی عابد سے جو غازی کا ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔
ہم نے بس درویش مانگی مرضیء مولاے حسین
ورنہ در سے با وفا کے جس نے جو مانگا ملا
شہ کو یوں عباس کا۔۔۔