Kanz e Aza

ہاے مسلم کے پسر

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

ہاے مسلم کے پسر


نیم جاں روتے رہے اپنی جاں کھوتے رہے

کچھ نہ فریاد سنی اس ستمگر نے مگر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


کہیں دیکھی نہ سنی یہ غریب الوطنی

تیغ حارث کی چلی کٹ گےء دونوں کے سر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


بہر شاہ شہداء دونوں بچے با خدا

اپنے بابا کی طرح ہو گےء خون میں تر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


کون کوفے میں بھلا آ کے مسلم سے کہے

نہر پر مارے گۓ آپ کے لختِ جگر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


پپڑیاں پہ تھی تھے غضب کے پیاسے

چل پڑے شہزادے سوے حوض کوثر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


روکے زوجہ نے کہا یہ ہے بے جرم و خطا

کچھ ترس کھا حارث ان پہ یہ ظلم نہ کر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


دونوں لاشے بہ خدا یوں بغلگیر ہوے

جیسے ملتا ہو گلے آکے سورج سے قمر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


اس طرح قتل ہوے میرے دونوں بچے

ہوگا اک حشر بپا جب سنے گی مادر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔


آی یثرب میں بلال جب لہو کی خوشبو

آ گےء لال میرے کہکے دوڑی مادر

ہاے مسلم کے پسر۔۔۔