Kanz e Aza

ہاے غریب الوطن

A noha written by Anees. Lyrics in Urdu.

ہاے غریب الوطن اے اسیر محن

الوداع الوداع الوداع اے حسین الوداع


نیزوں پہ سر کاٹ کے ہاے چڑھاے گیا

گھوڑوں سے پامال تن تیرا کرایا گیا

لوٹ کے سب مال و زر خیمہ جلایا گیا

---ہاے غریب الوطن


بیبیوں پہ جس قدر کرتے تھے اعدا جفا

اتنا ہی سیدانیاں کرتی ہیں آہ و بکا

دشت جفا میں یہی گونج رہی تھی صدا

---ہاے غریب الوطن


باندھی جفا کاروں نے شانوں میں کس کر رسن

کس طرح ہمشیر دے بھائی کو اپنے کفن

چھین لی سر سے ردا ہوگیء بےبس بہن

---ہاے غریب الوطن


بالی سکینہ کے جب شمر نے چھینے گوہر

خون بہا اس قدر ہوگیا سب کرتہ تر

کہتی تھی آؤ چچا وقت مدد ہے پدر

---ہاے غریب الوطن


ہتھکڑی اور بیڑیاں طوق گراں بار ہے

کتنا اسیر محن عابد بیمار ہے

لشکر جور و ستم جانے کو تیار ہے

---ہاے غریب الوطن


گود سے بچے سبھی راہوں میں گرتے رہے

دبکے سدھارے جناں ناقوں کے پاؤں تلے

ماؤں نے یہ داغ بھی اپنے جگر پر سہے

---ہاے غریب الوطن


کرگیء زندان میں جب سے سکینہ قضاء

رنج و الم ہوگیا آل نبی کا سوا

لاشے سے لپٹی ہوئی کرتی تھی بانو بکا

---ہاے غریب الوطن


تم کو رہائی کا لال کس قدر ارمان تھا

اٹھو سکینہ چلو حکم رہای ملا

جاتے ہیں زندان سے پہلے سوے کربلا

---ہاے غریب الوطن


مرقد شبیر پر جب کہ نظر جا پڑی

بنت علی پشت سے ناقے سے رن میں گری

کرتی ہوئی بین یہ گھٹنیوں کے بل چلی

---ہاے غریب الوطن


ساتھ امامت کو میں لا نہ سکی پر محن

بھائی بہت شرمندہ ہے یہ تمہاری بہن

بالی سکینہ کو بھی دے نہ سکی میں کفن

---ہاے غریب الوطن


تم پہ انیس امام بنت علی کا سلام

بھائی بھتیجے سپر جان شہ تشنہ کام

ناصر دین خدا حامد عالی مقام

---ہاے غریب الوطن