Kanz e Aza

گھر سکینہ کا ہے

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

گھر سکینہ کا ہے قید خانہ

اب نہ ہو گا وطن اس کا جانا


رو کے غربت سے بولی سکینہ

جانے والوں ہمیں بھول جانا

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


قید ہے اور لحد کا اندھیرا

اب گیا روشنی کا زمانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


غم سکینہ کا سمجھا اسی نے

جو پرندہ ہے بے آشیانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


کیسے جیتی وہ جب ایک دن میں

لٹ گیا زندگی کا خزانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


جو نہ پای بابا پر اس کو

روے گا حشر تک اب زمانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


تیر جتنے چلے رنج و غم کے

اس کا معصوم دل تھا نشانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


کمسنی میں ملے زخم اتنے

موت کا بن گیا یہ بہانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


باپ مقتل میں بیٹی لحد میں

اب کہاں روٹھنا اور منانا

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


تھی عماری سکینہ کی خالی

قافلہ جب ہوا تھا روانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


کتنی غربت میں موت آی اس کو

تھا کفن اس کا کرتہ پرانہ

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


جاگتے جاگتے مر گیء وہ

جس کو دشوار تھا نیند آنا

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔


یاد کرنا سرور اسکی تربت

جب اندھیرے میں شمع جلانا

گھر سکینہ کا ہے۔۔۔