Kanz e Aza

ہائے یہ بچی کون

A noha written by Kausar Naqvi. Lyrics in Urdu.

ہائے یہ بچی کون ہے

یہ تو سکینہ لگتی ہے


آتی ہے مقتل کی طرف

دیکھا ہے کیوں سوئے نجف

کیا اس کا دادا ہے علی

یہ تو سکینہ لگتی ہے

ہائے یہ بچی---


آتی ہے تو روتی ہوئی

صدموں سے جاں کھوتی ہوئی

پڑھتی ہوئی ناد علی

یہ تو سکینہ لگتی ہے

ہائے یہ بچی


کیوں رو کے جاں دیتی ہے یہ

کیوں سسکیاں لیتی ہے یہ

کیا مر گیا اس کا کوئی

یہ تو سکینہ لگتی ہے

ہائے یہ بچی


کانوں سے کیوں خوں ہے رواں

اف یہ طمانچوں کے نشاں

یہ ظلم اور یہ کمسنی

یہ تو سکینہ لگتی ہے

ہائے یہ بچی


کوثر یہ مقتل کی فضا

تڑپا رہی ہے دل میرا

طاری ہے غم کی تیرگی

یہ تو سکینہ لگتی ہے

ہائے یہ بچی