Kanz e Aza

کہوں کیسے مصیبت

A noha written by Mir Bober Ali. Lyrics in Urdu.

کہوں کیسے مصیبت فاطمہ کی

لحد پر بھی ہے آفت فاطمہ کی


کیا پامال مرقد کو شقی نے

بڑی جس سے اذیت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


میری تربت پہ تم ہر روز آنا

علی سے تھی وصیت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


علی کی آنکھ سے بہتے تھے آنسوں

رلاتی تھی شہادت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


کرے سرکار خود تعظیم اس کی

کوئی سمجھا نہ عظمت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


مل کب قبر میں بھی چین اسکو

ہوی مسمار تربت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


اجالا ہے نہ مرقد پر ہے سایہ

بتاؤں کیا میں غربت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


نکل کر پردہء غیبت سے مولا

کروں تعمیر تربت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


عزاداروں اڑاؤ خاک سر پر

ہوی ہے پھر سے رحلت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔


مٹایا جس نے قبر آل حیدر

بوبر اس پر ہے لعنت فاطمہ کی

کہوں کیسے مصیبت۔۔۔