Kanz e Aza

کر رہی تھی سکینہ

A noha written by Fakhri Meerthi (2026). Lyrics in Urdu.

کر رہی تھی سکینہ فغاں

کیوں نہیں آے اے‌ بابا جاں


کان سے چھن گیء بالیاں

کیوں نہیں آے اے بابا جاں


سہہ کے شام غریباں کی افتاد کو

لب ہلاے پھپھی نے جو فریاد کو

ان کے بابا چلے آے امداد کو

کوی سنتا نہیں میری روداد کو

کر رہی ہوں میں کب سے فغاں

کیوں نہیں آے۔۔۔


ہاے غربت میں سارے سہارے گےء

پشت پر تازیانے بھی مارے گئے

چادریں چھن گیء گوشوارے گےء

المدد المدد ہم پکارے گےء

گونجتی رہ گیء سسکیاں

کیوں نہیں آے۔۔۔


سہہ لیا عمو جیسے فدائی کا غم

اصغر بے زباں جیسے بھائی کا غم

جان لے لے گا داغ جدائی کا غم

اور ستم در ستم بے ردائی کا غم

ہاے باندھی گیء ریسماں

کیوں نہیں آے۔۔۔


جن سے ڈھارس تھی مجھ کو وہ سارے گےء

اور پھپھی جان کے دونوں دلارے گےء

سارے ہمدرد مقتل میں مارے گےء

اس اذیت سے گوہر اتارے گےء

خوں ہے کانوں سے اب تک رواں

کیوں نہیں آے۔۔۔


کیا کہے ہم یہ کیا کیا جفا ہو گیء

جو جفا ہو گیء بے خطا ہو گیء

حد یہ ہے ظلم کی انتہا ہو گیء

ہے آل نبی بے ردا ہو گیء

درے کھاتا رہا ناتواں

کیوں نہیں آے۔۔۔


پھندے رسی کے گردن میں کستے رہے

پشت پر تازیانے برستے رہے

دیکھ کر ہم کو کفار ہنستے رہے

آہ کرنے کو بھی ہم ترستے رہے

ہر قدم تھی نیء سختیاں

کیوں نہیں آے۔۔۔


کونسا ہے ستم جو نہ ڈھایا گیا

ہم کو کانٹوں پہ پیدل چلا گیا

بے ردا کر کے در در پھرایا گیا

اور بازار میں ہم کو لایا گیا

دل سے اٹھتا ہے غم کا دھواں

کیوں نہیں آے۔۔۔


ہم کو کتنا ستایا گیا بے سبب

ہاے دربار میں ہم کو گھیرے تھے سب

ڈھا رہے تھے ستمگر یہ بھی غضب

کر رہے تھے کنیزی میں مجھکو طلب

ہاے غم سے نکلتی تھی جاں

کیوں نہیں آے۔۔۔


ہم کو بازار سے بھی گزارا گیا

ساتھ بیمار غم بے سہارا گیا

ہاے بے موت یوں ہم کو مارا گیا

نام لے کر پھپھی کا پکارا گیا

کیا قیامت کا تھا وہ سماں

کیوں نہیں آے۔۔۔


اپنی آغوش میں لے کے بابا کا سر

وقتِ رحلت سکینہ ہوی نوحہ گر

عامر و فقری بولے شہ بحروبر

تھا میں ہمراہ نیزے پہ لگتے جگر

اب نہ رو کر کرو یہ بیاں

کیوں نہیں آے۔۔۔