Kanz e Aza

کربلا والوں کی

A noha written by Gulzaar Jafri. Lyrics in Urdu.

کربلا والوں کی زنداں سے رہائی ہو گئی

تربتِ بالی سکینہ سے جُدائی ہو گئی


اس قدر مارے تماچے ہیں شمر بدکار نے

حشر تک وہ موت بابا کی رُلائی سو گئی

تُربتِ بالی سکینہ سے۔۔۔

کربلا والوں کی زنداں۔۔۔


مومنو!منہ کو چھُپا لو نوچ ڈالو سر کے بال

سر برہنہ دشت میں زہرا کی جائی ہو گئی

تُربتِ بالی سکینہ سے۔۔۔

کربلا والوں کی زنداں۔۔۔


مثل پھولوں کی چنے تھے لاشوں کے ٹکڑے حسین

اس قدر پامال زہرا کی کمائی ہوگیء

تُربتِ بالی سکینہ سے۔۔۔

کربلا والوں کی زنداں۔۔۔


اصغرِ معصوم کا وہ مسکرانا موت پر

دیکھ کر شرمندہ دریا کی ترائی ہو گی

تُربتِ بالی سکینہ سے۔۔۔

کربلا والوں کی زنداں۔۔۔


سر کٹا گُلزار جب مشکل کشائ کے لال کا

تا قیامت دین کی مشکل کشائی ہو گئی

تُربتِ بالی سکینہ سے۔۔۔

کربلا والوں کی زنداں۔۔۔