سکینہ مر گئی زندان میںجب یہ شور اُٹھا
الم سے زرد تھا اُس دم ہر اک کا چہرہ
قریبِ لاشئہ ہمشیر بھائی جب پہنچا
بندھے تھے ہاتھ بدن طوق سے لرزتا تھا
نہ اُٹھ سکا جو جنازہ بہن کا بھائی سے
تو رو کے بیٹے سے سجاد پھر یہ کہنے لگے
کر مدد میری باقر بیٹا ہمشیر کی قبر بنائوں میں
زنجیر اُٹھائو تم میری اور اُس کی لاش اُٹھائوں میں
دادانے بڑی مظلومی میں تھا دادی کو دفنایا
لیکن وہ مدینہ تھا باقر اور یہ ہے دیس پرایا
اس چار برس کی زہرا کو غربت میں کہاں دفنائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
جو خوں سے بھری تھی مادر کی نظروں سے چھپادی میں نے
اک سال سے تھی جو گردن میں رسی وہ ہٹادی میں نے
گردن پہ بنے جو رسی سے کیسے وہ نیل چھپائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
مل جائے اگر واپس مجھکو وہ تیری ردا اور گوہر
بابا کی لحد پر رکھ دوں یا صغرا کو دوں واپس جاکر
وہ دونوں امانت ہیں تیری بتلادے کسے پہنچائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
جب تم کو رہائی مل جائے پھپھیوں کو وطن پہنچانا
رہ لیں گے یہیںغمخواری بہن تم قافلہ گھر لے جانا
دفناتے ہوئے اس بچی کو زنداں میں اگر مرجائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
دونوں کو جدا میں کیسے کروں ہمت ہی نہیں یہ میری
ہے آپ کے سر سے لپٹی ہوئی بے جان یہ آپ کی بیٹی
کیا ساتھ سکینہ کے بابا سر آپ کا بھی دفنائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
تاویز ِلحد کو بند کیا عابد نے یہ کہہ کر اکبر
کہنا یہ حرم سے اے باقر سب روئیں یہاں پر آکر
تربت پہ چھڑکنے کی خاطر اب پانی کہاں سے لائوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔