پیاسا رہا جان نبی
اے واے نہر علقمہ
اٹھتی رہی موجیں تیری
اے واے نہر علقمہ
وہ خشک لب سوکھا گلا
شیر خدا کی آل کا
وہ تیرے ہونٹوں پر تری
اے واے نہر علقمہ
طوفاں اٹھانا تھا تجھے
یا سوکھ جانا تھا تجھے
کچھ تم نے خدمت ہی نہ کی
اے واے نہر علقمہ
اک مشک پانی لے لیےء
عباس کے شانے کٹے
ندی لہو کی بہہ گیء
اے واے نہر علقمہ
ڈوبے لہو میں یک قلم
کیا کیا غزالان حرم
دیکھی یہ کشتی ڈوبتی
اے واے نہر علقمہ
اک چادر آب رواں
اوڑھے ہوے تو نوحہ خواں
زینب کی یہ بے چادری
اے واے نہر علقمہ
قبضے میں تیرے آب ہو
اور پیاس سے بے تاب ہو
شہ کے چمن کی ہر کلی
اے واے نہر علقمہ
آشک سکینہ بہہ گےء
منہ دیکھتے سب رہ گےء
تو اور تیری دریا دلی
اے واے نہر علقمہ
یہ کونسا دستور تھا
مہمان کتنی دور تھا
کیا پاؤں میں زنجیر تھی
اے واے نہر علقمہ
خیمہ رہے شبیر کا
یوں دھوپ میں جلتا ہوا
ساحل پہ ہو فوج شقی
اے واے نہر علقمہ
حسرت کی اک تحریر تھی
قد تیرے دل پر تیر تھی
جو موج اٹھی ایسی اٹھی
اے واے نہر علقمہ
آتا ہے اسکو یاد اب
وہ کاروان تشنہ لب
ہے نجم کا نوحہ یہی
اے واے نہر علقمہ