Kanz e Aza

میں زینب ہوں

A noha written by Jawad Jaffri. Lyrics in Urdu.

شام ہاے شام


میں زینب ہوں اسیر شام نانا

بچا کے لای ہوں اسلام نانا


میں اپنے باپ کی زینت تھی لیکن

ہے اب ام المصایب نام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


کہیں پتھر کہیں پر تازیانے

ستم سہتی رہی ہر گام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


کہا باغی حسین ابنِ علی کو

دیا امت نے یہ انعام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


تمہارے سر سے بھی ہظیان والا

مٹا کے آی ہوں الزام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


دیا جب حیدری لہجے میں خطبہ

لرزتا تھا فقیر شام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


بچای لاج جس نے انبیاء کی

میں کر کے آی ہوں وہ کام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


نہ آنکھوں سے لہو سجاد روتا

نہ جاتے ہم جو کوفہ شام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔


کہا جواد زینب نے رہے گا

تمہارا حشر تک پیغام نانا

میں زینب ہوں۔۔۔