Kanz e Aza

میری لاش کے ٹکڑے

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

ہاے قاسم ہاے قاسم


میری لاش کے ٹکڑے چن‌ چن کر

مقتل سے اٹھا لو اماں


وہ زہر ملا میرے بابا کو

ایک دل کے بہتر ٹکڑے ہوے

دیکھو تو زرا رن میں آ کر

میری لاش کے ٹکڑے بکھرے ہوئے

بیٹے کی شہادت کا منظر

بابا سے ملاؤ اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


بابا آپ کی حسرت جیت گیء

اس لال نے وعدہ پورا کیا

بابا کی وصیت پوری کی

تعویذ کا لکھا پورا کیا

تحریر کے سارے حرفوں کو

میرے خوں سے سجا لو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


میری لاش کے سارے ٹکڑوں کو

کبھی پھول کبھی کلیاں سمجھو

ماتھے پہ جو خون کی دھاریں ہے

انہیں سہرے کی لڑیاں سمجھو

دولہا تو میں بن پایا نہ مگر

آنکھوں میں بسا لو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


جس چہرے کو چاند سمجھتی تھی

اس پر یہ خاشیں دیکھ تو لو

جو جسم گلاب تھا اب اس پر

یہ گھوڑوں کی ٹاپیں دیکھ تو لو

غش کھا کے نہ رن میں گر جانا

دل اپنا سنبھالو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


ہر ایک شہید یہ کہتا تھا

نصرت کے لئے آؤ آقا

تھا سارے شہیدوں میں لیکن

میرا رنگ جدا میرا ڈھنگ جدا

میں نے کہا گھوڑوں سے گر کے

مجھے آ کے بچا لو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


ٹکڑوں میں جگر کے حل کر دی

میں نے یہ لہو کی لالی بھی

دو بار شہادت مجھ کو ملی

دو بار ملی پامالی بھی

بابا کی طرف سے بھی آ کر

مجھے گلے لگا لو امّاں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


آیا نہ کوئی در پہنے ہوئے

یوں تیروں میں تلواروں میں

جاؤں گا میں اب نیزوں نیزوں

بازاروں میں درباروں میں

مجھے دیکھ تو لے زیر دریا سے

عمو کو بلا لو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


خیمے بھی جلے چادر بھی چھنی

ہے شام غریباں جنگل میں

ہر موڑ پہ قاتل بیٹھے ہیں

تم آؤ گی کیسے مقتل میں

پھوپھیوں کی طرح تم بالوں سے

چہرے کو چھپالو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔


سینے پہ جو داغ ہے ماتم کا

میرے عشق کی ایک نشانی ہے

ہر لمحہ آنکھ میں نیر کی

میرا درد ہے میری کہانی ہے

پھر نوحہ سنایا عامر نے

پھر اشک بہا لو اماں

میری لاش کے ٹکڑے۔۔۔