Kanz e Aza

میرے بابا اب نہیں

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

میرے بابا اب نہیں آییں گے


پچھلے پہر میرے آنگن میں کوئی بی بی کرتی ہے بین

جیسے میری دادی کہتی ہو رو کر ہاے حسین

لگتا ہے مجھکو میرے بابا جان گنواییں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


اتنے بڑے گھر میں میرا غم خوار نہیں کوی

ساتھ مجھے لے جانے کو تیار نہیں کوئی

مجھ بیمار کو سب آخر تک سمجھایینگے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


دل میں جو میرے درد ہے سب سے کہنا مشکل ہے

میں وہ مریضہ ہوں میرا زندہ رہنا مشکل ہے

جانے والے پھر میری صورت دیکھ نہ پائیں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


نزع میں مجھکو قبلے کی جانب کون لٹاے گا

کون‌ میری تربت پہ مجھے تلقیں سناے گا

گھر والے کیا میرا جنازہ بھی نہ اٹھاییں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


دل میں میرے کیسے کیسے اندیشے آتے ہیں

مجھکو ہمیشہ کے لئے اکبر چھوڑ کے جاتے ہیں

اپنے کلیجے پر علی اکبر برچھی کھاییں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


جانے کیوں رہ رہ کے مجھے ایک وہم ستاتا ہے

خوف یہی ایک مجھ بیمار کو کھاے جاتا ہے

میرے عمو دریا پر شانے کٹواییں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


جانے کہاں سب مجھکو اکیلا چھوڑ کے جاتے ہیں

بیماری میں سارے رشتے توڑ کے جاتے ہیں

سب جاے میری گودی سے اصغر تو نہ جائیں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


سچے ہیں سب مجھکو مگر دنیا پہ نہیں ہے یقیں

کاش یہ وعدہ پورا ہو اے میرا خدا آمیں

کہنا ہے سب کا جاتے ہی مجھکو بلواییں گے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔


نیر و عامر کیسے بیاں ہو صغرا کی افتاد

کوئی مریضہ آج بھی جیسے کرتی ہو فریاد

دنیا کو اس دکھیا کے نوحے تڑپایینگے

میرے بابا اب نہیں۔۔۔