قید خانے میں نہ مر جاۓ سکینہ بابا
اب تو آجاؤ بلاتی ہے حزینہ بابا
کوئی باغی مجھے کہتا ہے تو کوئی قیدی
آپ کے بعد ہے جینا کوئی جینا بابا
قید خانے میں۔۔۔
آپ تو جانتے ہیں نیند نہیں آے گی
نہ ملا مجھکو اگر آپ کا سینہ بابا
قید خانے میں۔۔۔
راہ تکتی ہوں میں عمو کی نہ لوٹے اب تک
ان کو کہہ دیجیےء پانی نہیں پینا بابا
قید خانے میں۔۔۔
کیسا برباد ہوا دیکھو بھرا گھر اپنا
راس آیا نہ محرم کا مہینہ بابا
قید خانے میں۔۔۔
ہر گھڑی یاد ستاتی ہے بہن صغرا کی
جانے کب جاؤں گی میں اپنے مدینہ بابا
قید خانے میں۔۔۔
رو کے کہتی تھی سکینہ سر زنداں یاسر
آؤ اب لے کے چلو مجھکو مدینہ باب
قید خانے میں۔۔۔