سکینہ بین کرتی تھی سر سرور سے یہ رو کر
نہیں اب آس جینے کی ہوے اتنے ستم ہم پر
جب آیا شام کے زنداں میں فرق شہ والا
سکینہ کے لبوں پر تھا یہی بس آخری نوحہ
قیامت ہو گیء بابا قیامت ہو گیء بابا
عزاداروں یہ نوحہ ہے سنو معصوم بچی کا
قیامت ہو گیء بابا قیامت ہو گیء بابا
سنو بابا میرے بابا ہوے ہم پر ستم کیا کیا
ہوی مقتل میں جب شام غریباں بعد عاشورہ
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
یتیمی بیکسی غربت اسیری تھی نگاہوں میں
بیان منظر وہ کیسے ہو لگی جب آگ خیموں میں
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
ہوے رخسار نیلے چھن گےء گوہر جلا کرتہ
نہ تھے جب اکبر و قاسم نہ تھا جس دم چچا میرا
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
لہو روتی تھی آنکھیں دیکھ کر منظر یہ شام غم
پنہای عابد بیمار کو طوق گرم جس دم
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
اسیری پر ہماری خود اسیری کرتی تھی ماتم
رسن بستہ برہنہ سر گےء بازار میں جس دم
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
میرے بابا سنو بابا حرم میں تھا بپا محشر
گےء جب شام کے دربار میں بے مقنہ و چادر
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔
سکینہ روتے روتے ہو گیء خاموش جب آخر
فرید اس دم کہا یہ عابد بیمار نے رو کر
قیامت ہو گیء بابا۔۔۔