غازی عباس مولا عباس
غازی عباس سا دنیا میں علمدار نہیں ہے
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
حیبت شیر الٰہی ہے جلال عباس
لال حیدر کا ہے یہ لوگوں غیر فرار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔
کر کے قبضہ یوں نہر پہ یہی بولے عباس
بوندھ پانی کی بھی لوگوں ہمیں درکار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔
خنجر و تیر و تبر میں ہے جو تنہا سرور
ہاے افسوس کہ اب فوج کا سالار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔
لاشہ اکبر کا اٹھاتے ہیں شہ کربوبلا
کوئی پردیس میں اب مونس و غم خوار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔
جلتے خیموں سے پکاری یہ جنابِ زینب
پاس میرے ہاے اب کوئی مددگار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔
یاد عباس میں روتی ہے سکینہ عرفان
آج معصومہ کو زنداں میں قرار نہیں
جس طرح مثل کوئی حیدر کرار نہیں ہے
غازی عباس سا دنیا۔۔۔