غازی علمدار تیری قسم
جھکنے نہیں دینگے تیرا علم
تیری امانت سمجھ کر اسے
تیرے علم کو اٹھاتے ہیں ہم
غازی علمدار۔۔۔
لے کر علم سوے دریا گیا
موجوں نے چومے تھے تیرے قدم
غازی علمدار۔۔۔
سوکھے ہوے ہونٹ بچوں کے تھے
اس غم میں آنکھیں رہی تیری نم
غازی علمدار۔۔۔
تیری وفا تیرے پیکر میں تھی
پایا تھا حیدر کا جاہ و ہشم
غازی علمدار۔۔۔
لکھی کتاب وفا اس طرح
رن میں ہوے تیرے بازو قلم
غازی علمدار۔۔۔
مشک سکینہ سے پانی بہا
اور آ گیا تیرا ہونٹوں پہ دم
غازی علمدار۔۔۔
مرنے سے تیرے غضب یہ ہوا
شہ کی کمر ہو گیء غم سے خم
غازی علمدار۔۔۔
زینب کے دل سے نہ کم ہو سکا
عباس تیری جدائی کا غم
غازی علمدار۔۔۔
ہم جو بالوں سے بچتے رہے
عباس غازی کا ہے یہ کرم
غازی علمدار۔۔۔
فرحان نوحہ یہ عباس کا
کرتا ہے ریحان رو کے رقم
غازی علمدار۔۔۔