غازی علم تیرا اونچا رہے گا
کل بھی علم تیرا اونچا رہا ہے
آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا
تیرے علم کے ساے میں دنیا
اپنی مرادیں مانگ رہی ہے
تیرے علم کے ساے میں آ کر
جو نہیں مانگا وہ بھی ملے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
اس کو ابو طالب نے بنایا
میرے نبی نے اسکو سجایا
بنت اسد نے سہرا چڑھایا
زہرا کے بچوں پہ سایہ کرے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
ہاں یہ علم حمزہ کا علم ہے
ہاں یہ علم جعفر کا علم ہے
ہاں یہ غدیر قم کا بھرم ہے
سب پرچموں کا یہ مولا رہے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
چادر زہرا اس کا پھریرا
پٹکا بھی ہے زینب کی دعا کا
ایسے بندھی ہے مشک سکینہ
رشتہ علم سے اس کا رہے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
بھول نہیں سکتا یہ زمانہ
پانی پہ پرچم کا لہرانا
ہاتھ کٹانا مشک بچانا
بن کے وفا تو زندہ رہے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
یوں تو بہت زینب پہ ستم تھا
لیکن وہ غم جو کوہ علم تھا
وہ تیرا غم تھا وہ تیرا غم تھا
دل تیرے غم میں روتا رہے گا
غازی علم تیرا۔۔۔
زیر علم ریحان و سرور
نوحہ پڑھو یوں اشک بہا کر
شاد ہو زہرا بنت پیمبر
اشک عزا یہ کہتا رہے گا
غازی علم تیرا۔۔۔