Kanz e Aza

عرب کے جنگل سے

A noha written by Ghayour. Lyrics in Urdu.

عرب کے جنگل سے جا رہا ہے

لٹا ہوا قافلہ کسی کا


بتاتی ہے صاف یہ اداسی

کہ صاف گھر ہو گیا کس کا


سینہ سے زخم ہے پشت و پہلو

جھکی ہے گردن رواں ہے آنسوں

بندھے ہوے ہیں کسی کے بازو

کسا ہوا ہےگلا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔


تمہیں بتاؤ سیاہ کاروں

تمہیں بتاؤ ستم شعاروں

یہ چھ مہینے کی جان یارو

بھلا بگاڑے گا کیا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔


یہ در پےء جو ہے زمانہ

رکا قدم مل گیا بہانا

وہ آی آواز تعزیانہ

وہ جسم شق ہو گیا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔


بلند نیزوں پہ چند سر ہیں

ستارے ہیں شمس ہے قمر ہے

کسی کے گیسوں لہو میں تر ہے

تو پیاس سے منہ کھلا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔


سوار شہزادیاں ہیں ساری

نہ ہے کجاوا نہ ہے عماری

ہے ضعف سے غش کسی پہ طاری

تو منہ ہے اترا ہوا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔


غیور بڑھ کر زرا خبر لے

یہ کون بھرتی ہے سرد آہیں

یقیناً ان کشتگانِ غم میں

جوان بیٹا بھی تھا کسی کا

عرب کے جنگل سے۔۔۔