Kanz e Aza

عزائے اہل حرم

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

عزائے اہل حرم کے دن ہیں

یہ ذکر دوہرا ستم کے دن ہیں


ہمارا گریہ ہمارا ماتم

سنا رہا ہے حسین کا غم

لرز رہا ہے تمام عالم

حرم پہ درد و علم کے دن ہیں

---عزائے اہل حرم


تباہ زہرا کا گھر ہوا ہے

گلے پہ شہ کے خنجر چلا ہت

سپرد جاں کا یہ سلسلہ ہے

حرم پہ درود الم کا دن ہے

---عزائے اہل حرم


کسی کا لاشہ عبا میں آیا

کسی نے سینے پہ زخم کھایا

کوئی زمانہ پہ مسکرایا

حسین بے کس پہ غم کے دن ہیں

---عزائے اہل حرم


دکھ اپنا زینب کسے سنائے

بتائو دربار کیسے جائے

بہن کو عباس یاد آئے

فضاے مشک و علم کے دن ہیں

---عزائے اہل حرم


سفر سے زینب پلٹ کے آئی

سلام لیجئے حسین بھائی

وطن کو جاتی ہے ماں کی جائی

قدم قدم چشمہ نم کے دن ہیں

---عزائے اہل حرم


نہ کم ہو شاہد حسین کا غم

صدا بہے یوہی آشک پیہم

نہ جانے کل ہو بھی یا نہ ہو ہم

یہ مومنوں پہ کرم کے دن ہیں

---عزائے اہل حرم