Kanz e Aza

عزاداری نہ چھوڑیں گے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ہے ارادہ ہے یہ وعدہ بی بی زہرا سے


محمد کے گھرانے سے

وفاداری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے


سیاہ کپڑے سیاہ چادر

حسینی کی نشانی ہے

زبان پر نوحہ خوانوں کے

لٹے گھر کی کہانی ہے

کسی قیمت پہ اس گھر سے

وفاداری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


علمدار حسینی سے

عزاداروں کا وعدہ ہے

ہوا جتنی مخالف ہو

مگر اپنا ارادہ ہے

یہ بازو کٹ بھی جاے تو

علمداری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


ہم آنے والی نسلوں کو

یہی باتیں بتائیں گے

جو ہے آغوش مادر میں

انہیں ماتم سکھاییں گے

عقیدے کی زمینوں پر

شجر کاری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


ہمیشہ زور باطل سے

علی والے ہی جیتے ہیں

یزیدی اور حسینی تو

اذل سے دو قبیلے ہیں

وہ غداری نہ چھوڑیں گے

یہ غم خواری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


شب عاشور کے جا گے ہوؤں سے

ہم کو نسبت ہے

یہ شب بیداریاں کیا ہے

عقیدت ہے مودت ہے

مقدر کو جگانا ہے

یہ بیداری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


جلوسوں کی یہ سالاری

اسی گھر سے ہوئی جاری

گےء عباس دنیا سے

ملی زینب کو سالاری‌

یہ سالاری تو ورثہ ہے

یہ سالاری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


میرے مولا تیرے زایر

حدیثوں کی سند لے کر

تیرے روضے پہ آییں گے

تیرے جد کی مدد لے کر

یہ سو حج کے برابر ہے

یہ زواری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


حرم بھی ساتھ ہے تیرے

سفر میں اے میرے دکھیا

سر شبیر بیٹی سے

یہ دوران سفر بولا

تمہارا ساتھ یہ قیدی

میری پیاری نہ چھوڑیں گے

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔


یہی حق بات ہے لوگوں

کہے فرحان اور مظہر

عبادت سے عبادت کا

تقبل ہم‌ کریں کیوں کر

نمازیں بھی پڑھیں گے ہم

عزاداری نہ چھوڑیں گے۔۔۔