Kanz e Aza

عزاداروں کی منزل

A noha written by Akhtar Sirsvi. Lyrics in Urdu.

ہماری شان کربلا ہماری جان کربلا


عزاداروں کی منزل کربلا ہے

لہو میں ان کی شامل کربلا ہے


کربوبلا میں اتنی کشش بھر گےء حسین

جو کہ جاے گا ہر بار جاے گا


فرشتے آسماں والوں کی صف سے

جبیں ملنے در شاہ نجف سے

تجلی پانے نورانی شرف سے

چلے آتے ہیں زایر ہر طرف سے

ہر ایک کشتی کا ساحل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


کہا جنت نے جنت کربلا کو

نہ بھاے کش لئے اہل عزا کو

عمل لگتا ہے یہ اچھا خدا کو

مصلے پر رکھو خاک شفا کو

اس آیینے کے قابل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


کربوبلا میں جا کے یہ کہتے ہے زایرین

جنت سے اٹھ کے کون سمجھدار جاے گا


ہے چہرہ کربلا کا آسماں پر

قصیدہ ہے رسولوں کی زباں پر

وہاں سے کم نہیں رونق یہاں پر

نہ اتراو فلک والوں جناں پر

زمیں والوں کو حاصل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


کہاں اس کا شرف کعبے سے کم ہے

نگاہ کبریا میں محترم ہے

اسی کی چھاؤں میں روح حرم ہے

ہمیں جانے سے روکے کس میں دم ہے

کہ ہم سب کا مستقبل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


خوش ہو کے دل سے اس کو لگا لے گی کربلا

حر بن کے جب بھی کوئی گنہگار جاے گا


مسلمانوں خدا کا خوف کھاؤ

زیارت اس کی مت بدعت بتاؤ

وفا کچھ تو محمد سے نبھاؤ

چلو تم بھی ہمارے ساتھ آؤ

نبی کے دیں کا دل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


بدن سے جب نکل جاتی ہے روحیں

کہاں کی ہے یہ بتلاتی ہے روحیں

در شبیر پہ آتی ہے روحیں

یہ خوش ہو ہو کے چلاتی ہے روحیں

خدا والوں کی محفل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


جاتا ہے کس کے ساتھ بھلا کون قبر میں

خاک شفا کے ساتھ عزادار جاے گا


وفا ہم سے نبھاتی ہے لحد تک

ہمارا دل بڑھاتی ہے لحد تک

سہارا دیتی جاتی ہے لحد تک

ہمارے ساتھ آتی ہے لحد تک

ہمارا رد مشکل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔


ستارے عامر و اختر فلک پر

فدا ہے اس کے زروں کی چمک پر

بچھاتے ہیں یہاں اپنے ملک پر

ہے اس کی روشنی کعبے تلک پر

اب اس منزل میں داخل کربلا ہے

عزاداروں کی منزل۔۔۔