جھکا جاتا ہے اب جسم فگار آہستہ آہستہ
زمیں پر آ رہا ہے اک سوار آہستہ آہستہ
خدا جانے اسے کس کے نکل آنے کا ہے دھڑکا
کہ مڑ کر دیکھتے ہیں بار بار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔
سنان و تیر نے اوپر ہی روکا جسم زخمی کو
ادھر سے اب ادھر ہوتے ہیں پار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔
تڑپنے کی بھی گنجائش نہ رکھی تیر و پیکاں نے
بس اپنی جان پھڑکتا جسم زار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔
ہے ایسا ضعف جان ناتواں آی ہے ہونٹوں پر
مگر جاری ہے شکر کردگار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔
جو سر پٹکا تو ریتی پر نشاں کچھ بن گےء رہ کر
جو رگڑی ایڑیاں اٹھا غبار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔
غیور آہستہ آہستہ تو یہ سب کچھ ہوا اب تک
مگر چلتی نہیں خنجر کی دھار آہستہ آہستہ
جھکا جاتا ہے اب۔۔۔