Kanz e Aza

حسن ہائے حسینا

A noha written by Anees Pehersari. Lyrics in Urdu.

ہائے حسینا

حسن ہائے حسینا

حسین ہائے حسینا


کرتی تھیں زہرہ دشت میں گریہ

شمر نے کاٹا سر شہ دیں کا

---حسن ہائے حسینا


ارض و سماں کے اور فضا کے

دشت جفا کے لب پہ ہے نالہ

---حسن ہائے حسینا


نیزے کے اوپر اور سر سرور

ٹاپوں کے زد پر شاہ کا لاشہ

---حسن ہائے حسینا


خیموں سے اٹھے آگ کے شعلے

کون بچائے رانڈیں ہیں تنہا

---حسن ہائے حسینا


کس کو اٹھائے کس کو چھڑائے

کس کو بچائے ثانی زہرہ

---حسن ہائے حسینا


کیوں نہ انیس ہم یوں کریں ماتم

دل پہ ہے وہ غم ٹکڑے ہے سینہ

---حسن ہائے حسینا