اے غنچہ دہن بیکس دولہا
اے سیم بدن بیکس دولہا
مجرے کے لئے آی ہے اٹھو
ناشاد دلہن بیکس دولہا
دنیا سے نیء یہ شادی ہے
دونوں ہی طرف بربادی ہے
شبیر کی بیٹی بیوہ دلہن
اور ابنِ حسن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
ہے خوف مجھے ناراض نہ ہو
مرضی ہے تمہاری کیا بولو
میں ہاتھ میں اب کنگنا رکھوں
یا رکھوں رسن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
ہمنام ہوں میں بھی دادی کی
ہے تم کو قسم اس شادی کی
بندھوادو مجھے بھی رونے کو
ایک بیت الحزن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
تھا مجھکو تمہارے گھر چلنے
لازم تھا تمہیں مل کر چلنا
رستے ہی میں مجھکو چھوڑ گےء
ہے دور وطن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
یہ بے خبری مجھ سے قاسم
چھلتے ہیں میرے پہنچے قاسم
کھلوادو کہ الجھی جاتی ہے
کنگنے میں رسن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
جاؤ شہ دیں کے پاس اٹھو
آتے ہیں مجھے وسواس اٹھو
سب روتے ہیں تم کو کہہ کہہ کر
بے گور و کفن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
سب کہتے ہیں اب مجھکو بیوہ
بتلاؤ مجھے یہ بات ہے کیا
یہ لوگ مجھ ہی کو کہتے تھے
اک شب کی دلہن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔
دنیا میں غیور ایسا اصلہ
انسان نے نہیں ماتم دیکھا
لاشے پہ بنے کے کہتی تھی
رو رو کے دلہن بیکس دولہا
اے غنچہ دہن۔۔۔