الاعلان کہو سر میدان کہو
ہے حسین ابن علی دین کی جان کہو
اس نمازی پہ نہ ہو کیسے اللہ کو ناز
ٹوٹے تیروں پہ ادا کی ہے مقتل میں نماز
حق ہے اس کا جو اسے حق کی پہچان کہو
الاعلان کہو سر میدان کہو
جیسے خواجہ نے کہا دین پناہ است حسین
پہنو احرام اگر چومو کعبے کا غلاف
جا کے کعبے میں کرو جب بھی کعبے کا طواف
شکریہ جانے علی حج کے دوران کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
انبیاء کہنے لگے دیکھے کے اس کی طرف
اس نے بخشا ہے ہمیں سر فرازی کا شرف
ہر شریعت کا یہی ہے نگہبان کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
پوچھو کعبے سے کبھی اس کے سجدے کی چمک
روشنی پھیل گیء ساتویں عرش تلک
عرش والوں پہ بھی ہے اس کا احسان کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
اس لئے چاروں طرف دھوم اس نام کی ہے
آج بھی کربوبلا ڈھال اسلام کی ہے
بات انصاف کی ہے سب مسلمان کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
اس نے مقتل میں رکھی لفظ اسلام کی لاج
موت سے اس نے کیا چڑھ کے نیزے پہ خراج
روح اسلام کہو جان قرآن کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
حق کی راہوں میں فدا اپنا گھر بار کیا
تھک کے سویا تھا بشر اس نے بیدار کیا
مظہر ذات خدا ہے یہ انسان کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔
عامر اختر با خدا یہ نہ ہوتا جو کہیں
رکھتا کس سمت بشر اپنی سجدے میں جبیں
جان زہرا پہ ہے یہ جان قربان کہو
الاعلان کہو۔۔۔
جیسے خواجہ نے کہا۔۔۔