ہا ے غریب ہا ےحسین
خزاں نے لوٹ لی ساری بہار اک دن میں
حسین قتل ہوے کتنی بار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
کہاں چلے گئے عابد پھوپی سے کہتے تھے
اکیلا چھوڑ کے سب جانثار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
یہ بات پوچھے تو عابد کی بیکسی سے کوئی
بناے کیسے بہتر مزار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
ابھی تو شام تلک ہے سفر سکینہ کا
طمانچے اتنے نہ بچی کو مار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
انگوٹھی کوئی عبا کوئی لے گیا کرتا
لٹی یوں لاشے غریب الدیار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
جوان بیٹے کی میت پی کہ رہے تھے حسین
میں لٹ گیا میرے پروردگار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
تمہارے بابا کے زخموں میں زخم ہے بی بی
یہ زخم کیسے کروگی شمار اک دن میں
…خزاں نے لوٹ لی
دل مریض نے جھیلے ہیں اتنے غم اختر
قلم سے ہونا سکیںگے شمار ا دن میں
…خزاں نے لوٹ لی