Kanz e Aza

خطِ صغریٰ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

کربلا میں جو خط فاطمہ صغریٰ آیا

پڑھ کے یہ بات بہت شاہ کو رونا آیا

حشر میں ہو گی ملاقات ہماری بابا

اب نہ جی پاے گی بیمار تمہاری بابا


صغرا نے لکھا بابا مشکل ہے میرا جینا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا


جب ڈوبتا ہے سورج دل ڈوبنے لگتا ہے

ویران ہے سب ہجرے گھر قبر کے جیسا ہے

ہے میرے مقدر میں تنہای میں مر جانا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


ہے پاس اجل میرے تم دور ہو صغرا سے

حسرت یہ لیےء بابا جاتی ہوں میں دنیا سے

کاندھا تو جنازے کو ممکن نہ ہوا دینا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


آتا ہے پلٹ کر جب پردیس سے ہر کوئی

معلوم ہے صغرا کو ہوتی ہے تھکن پھر بھی

اے بابا میری خاطر زحمت یہ اٹھا لینا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


آ کر میری تربت پر سب شمع جلائیں گے

اور بھای سرہانے پر یاسین سناییں گے

ہو جائے گا اس طرح آباد وہ ویرانہ

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


اے کاش مدینے میں وہ پاس میرے رہتا

صغرا کے جنازے پر ایک بار تو رو لیتا

بابا میرے اصغر کو تربت میری دکھلانا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


بھای کی محبت پر نہ حرف کوی آے

معلوم نہ ہو ان کو یہ راز ہی رہ جائے

مرنے کا سبب میری بھابھی کو نہ بتلانا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


رخ ہو گا لحد میں بھی اے بابا سوے قبلہ

میں قبر میں جا کر بھی دیکھوں گی تیرا رستہ

اچھا میرے وعدے کو تم یونہی نبھا لینا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔


کرتی تھی تکلم وہ یہ بین قیامت کا

دستور نہیں ہوتا مردے سے محبت کا

اماں کو مگر بابا پیغام یہ پہنچانا

جب لوٹ کے آؤ گے میرے قبر پہ آ جانا

صغرا نے لکھا۔۔۔