Kanz e Aza

دوسرا عباس نہیں

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

ہاے سکینہ ہاے پیاس


خون میں ڈوبا ہوا

دیکھ کر خالی الم

اک کہرام مچا


بچے خاموش ہوے جب سکینہ نے کہا

پانی مانگنے نہ کوئی روکے سکینہ بولی

پاس بابا کے میرے دوسرا عباس نہیں


التجا ہے یہ میری کوئی پیاسا نہ کرے

شکوہء تشنہ لبی

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


میرے بابا سے انہیں دور ہٹادو بچوں

خالی کوزوں کو کہیں جاکے چھپادو بچوں

دیکھ کر خشک انہیں وہ نہ محسوس کرے

اپنے بھائی کی کمی

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


کاش پانی کے لئے ان سے نہ کہتی آکر

کیا خبر تھی کہ نہیں آے نگے عمو جاکر

شرم آتی ہے مجھے دیکھ کر ٹوٹی کمر

جاں نکلتی ہے میری

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


مجھکو احساس نہ ہو اپنے چچا کے غم کا

اس لئے روتے نہیں سامنے میرے بابا

جانتی ہوں میں مگر کہ میرے بابا پر

کیا قیامت گزری

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


دیکھ ھل من کی صدا دشت سے آی اصغر

اتنا احسان تو کر بہن پہ بھائی اصغر

اٹھ جا بے شیر میرے باندھ لے سر سے کفن

اب ضرورت ہے تیری

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


جس سے ڈھارس تھی تجھے کٹ گےء بازو اس کے

تیر و تلوار ہیں اور تنہا ہے بابا تیرے

آنا مشکل ہے وطن کوئی امید نہیں

کہہ دے صغرا سے کوئی

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔


کربلا کانپ گیء کیسی تکلم تھی گھڑی

دیکھتی تھی وہ کبھی باپ کو دریا کو کبھی

شہ پہ چلتی تھی چھری بچی یہ کہتی ہوئی

خاک پر بیٹھ گیء

پاس بابا کے میرے۔۔۔

پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔