دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر جاے
کبھی بازار نہ آئے
محمد کی نواسی پر
کوئی پتھر نہ برساتے
دعا کرنا علی اکبر
تیری پھپھیوں کے بدلے میں
مجھے سب مارلے پتھر
رقیہ زینب و کلثوم
کی بن جاؤں میں چادر
علی کی بیٹیوں کو ماں
بچا کر شام سے لاے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
طمانچے مار کر ظالم
بڑی نفرت سے ہنستا ہے
تمہارے باپ کا بدلہ
سکینہ سے وہ لیتا ہے
بہن بابا کے قاتل سے
طمانچے اور نہ کھاے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
دعا کرتا ہے مرنے کی
لہو آنکھوں سے جاری ہے
وہی اکبر ہے اب میرا
وہی اب میرا غازی ہے
تیرے بیمار بھائی کو
میری بھی عمر لگ جائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
کلیجے پر علی اکبر
لگے گی پھر تیرے برچی
وہاں جانا ہے بے پردہ
جہاں شاہی تھی زینب کی
کھلے سر بنت زہرا کو
کوئی پہچان نہ پائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
تیرے سینے سے جو نکلا
میرے دل میں ہے وہ نیزہ
میری سانسیں تو چلتی ہیں
مگر میں اب نہیں زندہ
ضعیفہ ماں کو بیٹے کی
خدا میت نہ دکھلاے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
اگر مستور مر جاے
اندھیرا ہونے دیتے ہیں
تیرے گھر کی روایت ہے
جنازے شب میں اٹھتے ہیں
حرم جب بے ردا گزرے
اندھیرا سامنے چھاے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
شہیدوں کی دعاؤں کو
خدا بھی رد نہیں کرتا
تکلم ماں یہ کہتی تھی
بلالے پاس اے بیٹا
ماہ شعبان کا مجھکو
نظر اب چاند نہ آے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔