Kanz e Aza

دفن کیسے ہوئی

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

شکستہ بازو شکستہ پہلو

بالوں میں سفیدی ہے

ہاے زہرا ہاے زہرا ہاے زہرا


دفن کیسے ہوئی زہرا یہ علی جانتے ہیں

کیسے تربت میں اتارے یہ علی جانتے ہیں


در کے گرنے سے جس کا شکستہ پہلو

پسلیاں زخمی تھی اور ٹوٹ چکا تھا بازو

کیسے اٹھا وہ جنازہ یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


سامنے اس کے تھا اماں طمانچہ کھایا

کتنے دن جانے حسن کچھ نہ کسی سے بولا

وہ نہ بھولے گا طمانچہ یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


غسل دیتے ہوئے زہرا کو علی روتے رہے

اب تلک ہاتھ پہ زخموں کے نشاں باقی تھے

کس نے مارا تھا وہ درہ یا علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


پسلیاں ٹوٹ چکی جب یہ علی نے دیکھا

کرب سے چیخ کے مولا نے کہا یا زہرا

غسل کس طرح دیا تھا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


سانس لیتے ہوئے تکلیف سے کرہاتی تھی

درد اتنا تھا کے کروٹ بھی نہ لے پاتی تھی

کب سے سوی نہیں زہرا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


خود تو سب سہہ گیء سہہ سکی بیٹے پہ ستم

موت سے کم نہ تھا محسن کی جدائی کا غم

کیسے ایک ماں کو سنبھالا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


باپ کا پرسہ جسے دینے نہ آیا کوئی

روتی رہتی تھی جو تربت سے لپٹ کر بی بی

کتنا یاد آتے تھے بابا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


زخم کھا کر بھی ولایت کی حفاظت کی ہے

جا کے در در پہ یوں زہرا نے گواہی دی ہے

کتنا احسان ہے اس کا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔


کتنا مظلوم تھی زخمی تھی نبی کی بیٹی

قبر بھی مولا نے زیشان چھپا دی اس کی

ہے کہاں مرقد زہرا یہ علی جانتے ہیں

دفن کیسے ہوئی زہرا۔۔۔