Kanz e Aza

روے گی ماں عون و محمد

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

ہاے جب اہلِ حرم قید سے یثرب پہنچے

لڑکھڑاتے ہوئے زینب نے قدم گھر میں رکھے

ماں نے جب عون و محمد کے مصلے دیکھے

صبر پھر ٹوٹ گیا بولی یہ زینب رو کے


آج جی بھر کے تمہیں روے گی ماں عون و محمد

اے میرے دل کا سکوں اے میری جان عون و محمد


جب سے بھای پہ تمہیں صدقہ کیا زینب نے

پھر تمہارا کبھی پرسہ نہ لیا زینب نے

صبر اب ہوگا نہیں مجھ سے یہاں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


خود کو اس وقت سنبھالا تھا بڑی مشکل سے

کیسے بھیجا تھا تمہیں پوچھو یہ میرے دل سے

تم تھے اس ماں کے لئے دونوں جہاں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


ساتھ جن بچوں کے ان‌ گلیوں میں تم کھیلتے تھے

ہے کہاں عون و محمد وہ یہ جب پوچھیں گے

کیا بتاے گی یہ ماں تم ہو کہاں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


ماں کے مامتا کا بڑا مان رکھا ہے تم نے

نہر پر جا کے بھی پانی نہ پیا ہے تم نے

کر دیا قتل تمہیں تشنہ دہان عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


بھای کے لاش پہ جاتے ہوے دیکھا میں نے

ہاے قاسم کی طرح دشت میں تم بکھرے تھے

میں تمہارے وہ بدن بھولی کہاں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


بس یہ میں جانتی ہوں کیسے وہاں صبر کیا

دیکھ کر نیزوں پہ سر جس گھڑی لیلیٰ نے کہا

تم نے کہاں اور کہاں نوک سناں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


جیسے گستاخی وہ کرتے تھے سر اصغر سے

شام کے بچوں نے کھیلا ہے تمہارے سر سے

ٹھوکریں ماری گیء تم کو وہاں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔


ہاے زیشان و رضا بولی یہ زینب رو کر

دو ہی بیٹے تھے جو قربان کیےء بھای پر

کہنے والا نہ رہا اب کوئی ماں عون و محمد

آج جی بھر کے تمہیں۔۔۔