زینب کے دلارے عون و محمد
عون و محمد میرےعون و محمد
بولی زینب یہ میرے مان بڑھانا بچوں
سرخ رو جنگ کے میدان سے آنا بچوں
موت کو زیست کا عنوان بنانا بچوں
پیاسے سہہ روز کے ہو خوں میں نہانا بچوں
عون و محمد میرے۔۔۔
آج کے دن کے لئے میں نے تمہیں پالا تھا
ابنِ مخدومہء کونین ہے مشکل میں گھرا
آرزو عون و محمد ہے تمہاری ماں کی
دونوں ہو جاؤ میرے بھائی کے اکبر پہ فدا
عون و محمد میرے۔۔۔
زخم میدان میں تم کھاؤ تو خوش ہو مادر
شان اجداد کی دکھلاؤ تو خوش ہو مادر
سوے دریا نہ اٹھا کر کبھی نظریں دیکھو
پیاسے دنیا سے گزر جاؤ تو خوش ہو مادر
عون و محمد میرے۔۔۔
جنگ اس طرح کرو أہل وفا یاد کرے
ایسے حملے جو جنہیں شامی صدا یاد کرے
نیمچھے کھول کے لمحوں میں الٹ دو لشکر
داد عباس دے اور شیر خدا یاد کرے
عون و محمد میرے۔۔۔
دم کروں ناد علی سر کو جھکا لو بچوں
سارے ارمان لڑائی کے نکالو بچوں
ہاے سہرا نہ سجا سر پہ تمہارے لیکن
موت کو آج دلہن اپنی بنالو بچوں
عون و محمد میرے۔۔۔
حکم زینب کا بجا لاے دلارے بچے
موت تو ہار گیء رن میں نہ ہارے بچے
دیکھ کر لاشے پکاری یہ علی کی بیٹی
سرخ رو میں ہوی دنیا سے سدھارے بچے
عون و محمد میرے۔۔۔
بولی ماں لاشوں سے کیوں نیند ہے آی اٹھو
ماں کو بتلاؤ لڑی کیسی لڑائی اٹھو
با ادب تم ہو بہت پھر یہ غضب ہے کیسا
کب سے بالیں پہ کھڑے ہیں میرے بھائی اٹھو
عون و محمد میرے۔۔۔
جعفری روی کہاں بچوں کو بنت زہرا
ہاں مگر لوٹ کے جب گھر میں وہ آی دکھیا
خالی حجرے جو نظر آے تو پھر ضبط ہوا
ہاتھ پھیلائے ہوے رو کے یہ زینب نے کہا
عون و محمد میرے۔۔۔